• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

"تم اپنی خواہشوں پر ٹیکس لگا کے کبھی میرے غریب کو جینے کا آسرا دے دو”محترمہ فرح عظیم شاہ،

بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر یہاں کا نوجوان آج بھی روزگار کی تلاش میں دربدر ہے۔ یہاں کے کسان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، خواتین ترقی کے مواقع کی منتظر ہیں اور دور دراز علاقوں میں عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔بجٹ اجلاس میں خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 20, 2026
in پاکستان
0
"تم اپنی خواہشوں پر ٹیکس لگا کے کبھی میرے غریب کو جینے کا آسرا دے دو”محترمہ فرح عظیم شاہ،
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن ۔بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اس ایوان میں صرف اعداد و شمار، ترقیاتی منصوبوں اور مالی تخمینوں کی بات کرنے نہیں کھڑی، بلکہ ان لاکھوں غریب، محنت کش، بے روزگار نوجوانوں، سفید پوش خاندانوں، کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقات کی آواز بن کر کھڑی ہوں جو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے ہاتھوں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔جب ایک ماں اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی پوری نہ کر سکے، جب ایک نوجوان تعلیم مکمل کرنے کے باوجود روزگار سے محروم ہو، جب ایک مزدور سارا دن محنت کے باوجود اپنے گھر کے اخراجات پورے نہ کر سکے، تو ایسے میں بجٹ کے بڑے بڑے دعوے عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے۔
اسی لیے آج میں حکومت سے یہ سوال کرتی ہوں:”تم اپنی خواہشوں پر ٹیکس لگا کے کبھی میرے غریب کو جینے کا آسرا دے دو۔”محترم اسپیکر صاحب!بجٹ کا اصل مقصد صرف آمدن اور اخراجات کا حساب کتاب نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ایک کامیاب بجٹ وہی ہوتا ہے جو غریب کے چولہے کو روشن کرے، نوجوان کے ہاتھ میں روزگار دے، کسان کی زمین کو آباد کرے اور طالب علم کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے۔بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر یہاں کا نوجوان آج بھی روزگار کی تلاش میں دربدر ہے۔ یہاں کے کسان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، خواتین ترقی کے مواقع کی منتظر ہیں اور دور دراز علاقوں میں عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ:نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر مندی کے خصوصی پروگرام متعارف کروائے جائیں۔تعلیم اور صحت کے شعبوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جائے۔غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی سے بچانے کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے۔بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے۔خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے مزید وسائل اور مواقع فراہم کیے جائیں۔کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔محترم اسپیکر صاحب!آج عوام کو نعروں کی نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہیں ایسے فیصلے درکار ہیں جو ان کے گھروں میں خوشحالی، ان کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے مستقبل میں امید پیدا کریںمیں اس ایوان کے ذریعے حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ایسا بجٹ پیش کرے جو صرف کاغذوں تک محدود نہ رہے بلکہ عام آدمی کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائے۔ ایسا بجٹ جو امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرے، محروم طبقات کو سہارا دے اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترے۔آخر میں ایک بار پھر یہی کہوں گی:”تم اپنی خواہشوں پر ٹیکس لگا کے کبھی میرے غریب کو جینے کا آسرا دے دو،یہ بجٹ محلوں کی نہیں، جھونپڑیوں کی امید بننا چاہیے۔”

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-20-at-10.24.50-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیے جانے اور انہیں لاحق خطرات پر اظہار تشویش

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران آمد ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران آمد ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران آمد ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper