کراچی ( کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈی ائی جی ایسٹ کے ہمراہ نشتر پارک کراچی کا دورہ کیا اور شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات اور جلوسوں کے روٹس پر تفصیلی


تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس چیف نےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔


