• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری کی زیر صدارت ’’پیغام امن کمیٹی‘‘ کا ایک اجلاس،محرم میں اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 17, 2026
in پاکستان
0
وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری کی زیر صدارت ’’پیغام امن کمیٹی‘‘ کا ایک اجلاس،محرم میں اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت ’’پیغام امن کمیٹی‘‘ کا ایک خصوصی اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری کے فروغ اور سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نامور علمائے کرام، جید رہنمائوں، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور اعلیٰ سول و پولیس حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علمائے کرام کے ساتھ مضبوط اور مستقل رابطہ وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پیغام امن کمیٹی کو اب ضلع سطح تک فعال اور موثر بنایا جائے گا اور اس کے لیے ایک مستقل رابطہ کار (کوآرڈینیٹر) بھی مقرر کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام میں ریاست کے خلاف بغاوت اور فساد کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف قرآن و حدیث کی روشنی میں عوامی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اور علماء اس سلسلے میں عوام کی رہنمائی کریں۔انہوں نے زور دیا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکا کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی امن مذاکرات کی پسِ پردہ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی قیادت کی، وہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک کپتان کے طور پر عملی میدان میں کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا۔دنیا کے کئی ممالک اس کوشش میں ناکام رہے لیکن فیلڈ مارشل وہ شخصیت تھے جن پر تمام فریقین کو مکمل اعتماد تھا۔محسن نقوی نے کہا کہ جب جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تھا تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مذاکرات کاروں سے دوٹوک انداز میں کہا کہ روز محشر آپ گواہی دیں گے کہ میں نے دل سے کوشش کی کہ ایک جان بھی بچ جائے اور اگر اب جنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔ان الفاظ نے ایرانی وفد کو شدید متاثر کیا اور تعطل ختم ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی صاف گوئی اور غیبی مدد کی بدولت فریقین کئی بار حملے کے قریب پہنچ کر بھی رک گئے اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔اجلاس میں موجود علمائے کرام نے اس عظیم کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے بھی پیغام امن کمیٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔اجلاس میں علامہ طاہر محمود اشرفی، سینیٹر حافظ عبدالکریم، مفتی عبدالرحیم، علامہ عارف حسین واحدی، پیر نقیب الرحمن، علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی، مولانا طیب پنج پیری، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، بشپ آزاد مارشل، راجیش کمار، سردار رمیش سنگھ اروڑا سمیت منظور شدہ مدارس بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سرکاری حکام میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور، سیکرٹری انفارمیشن، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پچھلی پوسٹ

نئے ہجری سال کے آغاز پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں برداشت، محبت، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہجری سال 1448ھ کے آغاز پر پیغام

اگلی پوسٹ

قدرتی چراگاہیں گلہ بانی سمیت دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خشک سالی اور صحرائی پھیلائو کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
قدرتی چراگاہیں گلہ بانی سمیت دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خشک سالی اور صحرائی پھیلائو کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام

قدرتی چراگاہیں گلہ بانی سمیت دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خشک سالی اور صحرائی پھیلائو کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper