اسلام آباد تہران ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کر دی گئی ہیںایرانی میڈیا کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معاہدے پر دستخط کے 30
دنوں کے اندر بحری ناکہ بندی مکمل ختم کر دی جائے گی۔ امریکی فوج کا ایرانی سرحدوں کے اطراف سے 30 دنوں میں انخلاء ہوگا جبکہ آبنائے ہرمز بھی 30 دنوں میں کھلے گی اور سیکیورٹی انتظامات ایران کے سپرد ہوں گےایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات پر عائد امریکی پابندیاں فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی ایرانی معاشی بحالی کیلئے 300 ارب ڈالر کا پلان پیش کریں گے ایران پر امریکا اور سلامتی کونسل کی تمام بنیادی اور ثانوی پابندیاں ختم کی جائیں گی جبکہ امریکا ایران پر نئی پابندیاں بھی نہیں لگائے گاایرانی میڈیا کے مطابق ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے این پی ٹی معاہدے پر کاربند رہے گا جبکہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 24 ارب ڈالر جاری کئے جائیں گے اور مذاکرات سے پہلے 12 ارب ڈالر ایران کو ملیں گے حتمی مذاکرات سے پہلے ایرانی فنڈز غیرمنجمد اور ناکہ بندی ختم کی جائے گیوزیراعظم شہباز شریف کے مطابق اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو جنیوا (سوئٹزرلینڈ) میں منعقد کی جائے گی
