کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) رکنِ صوبائی اسمبلی۔ بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ بلوچستان کی بعض بچیوں اور نوجوانوں کا برین واش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں
میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں پڑھی لکھی بچیوں کو خودکش حملوں کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ ایک ٹیچر کی گرفتاری کا واقعہ بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات میسر نہیں، جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے لوگ عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے مطابق مسئلے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بلوچستان کے بعض علاقوں کے نوجوانوں کو ملک کے دوسرے حصوں کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع نہیں ملا۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر مکران ڈویژن پر توجہ دے رہی ہیں، کیونکہ ماضی میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے جن میں اس خطے سے تعلق رکھنے والے افراد دہشت گرد کارروائیوں اور خودکش حملوں میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے بلوچستان سے باہر کبھی سفر نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان کے دوسرے علاقوں کو قریب سے دیکھا

