• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب

فنِ خطاطی اور جذبہ ایمانی کا لازوال شاہکار،10 ماہ کی طویل محنت سے تیار ہونے والا ’’کسوہ ‘‘ کل خانہ کعبہ کی زینت بنے گا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 14, 2026
in سعودی عرب
0
فنِ خطاطی اور جذبہ ایمانی کا لازوال شاہکار،10 ماہ کی طویل محنت سے تیار ہونے والا ’’کسوہ ‘‘ کل خانہ کعبہ کی زینت بنے گا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی):عقیدت و احترام کا عظیم مظہر، 10 ماہ کی شبانہ روز محنت، مہارت اور جذبہِ ایمانی سے تیار ہونے والا’’ کسوہ‘‘ (غلافِ کعبہ) پیر 15 جون 2026 کی شب خانہ کعبہ کی زینت بنے گا۔ مناسک حج سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 27 اسلامی ممالک کے میڈیا نمائندوں کو اس شاہکار کی تیاری کے منفرد اور تکنیکی مراحل دکھائے گئے تھے، جنہیں اب عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

پیر کی شب ٹھیک 12 بجے شروع ہونے والی یہ تقریب عالمِ اسلام کے لیے ایک روح پرور منظر پیش کرے گی۔الحرمین شریفین انتظامیہ نے ’’ایکس‘‘ پر جاری پیغام میں بتایا کہ کسوہ( غلاف) کی تبدیلی کا مرحلہ وار آغاز پیر کو نمازِ عصر کے بعد ہوگا۔ اس دوران شاذروان کے حلقوں کی تنصیب اور پردہ ہٹانے کے بعد عشاء کے بعد پرانے غلاف کی سلائیاں ادھیڑی جائیں گی، جس کے بعد نصف شب (12:00 بجے) مرکزی تقریب میں نیا کسوہ کعبہ پر چڑھایا جائے گا۔

اس عظیم الشان تقریب کی عالمی سطح پر کوریج کے لیے سعودی جنرل اتھارٹی میڈیا ریگولیشنز نے مناسک حج سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے نمائندے خرم شہزاد سمیت 27 اسلامی ممالک کے میڈیا وفد کو "کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلافِ کعبہ” کا خصوصی دورہ کروایا ۔ اس دورے کا بنیادی مقصد دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور روایتی دستکاری کے امتزاج سے تیار ہونے والا یہ غلاف محض ایک کپڑا نہیں بلکہ اسلامی فنِ لطیفہ اور جذبہِ ایمانی کا ایک زندہ شاہکار ہے۔صحافیوں نے اپنی آنکھوں سے ان کاریگروں کی مہارت دیکھی جو گزشتہ 10 ماہ سے اس مبارک کام میں مصروفِ عمل تھے۔کسوہ کمپلیکس حکام نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ غلاف کی تیاری کا عمل دس ماہ تک جاری رہتا ہے، جس میں ریشم کی صفائی، رنگائی، خطاطی اور کڑھائی کے پیچیدہ مراحل شامل ہیں۔ ہر مرحلہ انتہائی ذمہ داری اور روحانی وابستگی کے ساتھ مکمل کیا جاتا ہے۔غلاف پر موجود قرآنی آیات کو نمایاں کرنے کے لیے خالص سونے اور چاندی کے تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو اسے سال بھر موسم کی تبدیلیوں کے باوجود پائیدار اور چمکدار رکھتے ہیں۔اگرچہ جدید ‘جیکارڈ’ ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، مگر آیات کے نقوش کو ابھارنے کا کام ماہرین اپنے ہاتھوں سے مکمل کرتے ہیں، جس سے اس کی انفرادیت اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔14 میٹر لمبا یہ غلاف 5 حصوں پر مشتمل ہے، جس کا استر اسے مضبوطی اور پائیداری فراہم کرتا ہے۔سعودی عرب کے نشریاتی اداروں کے مطابق پیر کی شب ہونے والی اس پروقار تقریب کو دنیا بھر میں لائیو اسٹریم کیا جائے گا تاکہ ہر مسلمان اس عظیم الشان لمحے کا حصہ بن سکے۔

پچھلی پوسٹ

بلوچستان بچیوں اور نوجوانوں کا برین واش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ

اگلی پوسٹ

یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper