• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اقتصادی ترقی کو قومی ایمرجنسی کے طور پر لینا ہوگا، پائیدار ترقی کے بغیر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانا ممکن نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی اقتصادی کونسل کو بریفنگ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 10, 2026
in پاکستان
0
اقتصادی ترقی کو قومی ایمرجنسی کے طور پر لینا ہوگا، پائیدار ترقی کے بغیر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانا ممکن نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی اقتصادی کونسل کو بریفنگ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کو قومی ایمرجنسی کے طور پر لینا ہوگا، کیونکہ پائیدار ترقی کے بغیر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانا ممکن نہیں۔قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کو ملک کی اقتصادی صورتحال اور ترقیاتی حکمت عملی پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پاکستان کی قومی ترقی کا سب سے کمزور عنصر ہے جسے مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت 11 قومی اقتصادی مشنز ملک کی ترقی کا مرکزی فریم ورک ہوں گے اور ان پر عملدرآمد کے لیے پورے حکومتی نظام کو متحرک کیا جائے گا۔احسن اقبال نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کی نگرانی میں وزارت منصوبہ بندی ان 11 قومی مشنز کے لیے جامع روڈ میپس اور عملدرآمدی منصوبے تیار کرے گی جبکہ وزیراعظم کی منظوری سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو مختلف شعبوں میں اہداف کے حصول کے لیے عملی لائحہ عمل مرتب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ مشن کے ذریعے برآمدات میں تیز رفتار اضافہ قومی ترجیح ہوگا جبکہ وسائل کی بہتر فراہمی اور ٹیکس اصلاحات کے ذریعے مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ’’پروڈیوس ان پاکستان‘‘ مشن کے تحت صنعتی پیداوار اور مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جائے گا جبکہ ایگریکلچر ویلیو چین مشن زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت اور برآمدات میں اضافے پر توجہ دے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی، پانی اور ماحولیاتی لچک کے مشن کے ذریعے موسمیاتی اور وسائل کے چیلنجز کا مربوط حل تلاش کیا جائے گا جبکہ ای-پاکستان اور اے آئی مشن کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کو تیز کیا جائے گا۔ہیومن کیپیٹل اینڈ سکلز مشن نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائوسنگ، کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ، سماجی تحفظ اور غربت میں کمی، ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی و لاجسٹکس اور سرمایہ کاری سہولت کاری سمیت دیگر مشنز بھی قومی ترقی کے اہم ستون ہوں گے۔احسن اقبال نے خبردار کیا کہ اگر آج ضروری اصلاحات نہ کی گئیں تو مستقبل کا معاشی بحران پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتا ہے، کیونکہ ملکی اقتصادی بنیادیں ابھی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2.55 فیصد آبادیاتی شرح نمو کے ساتھ پائیدار ترقی حاصل کرنا ممکن نہیں، اسی لیے آبادی میں اضافے پر قابو پانے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے صوبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں اصلاحات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ نے کونسل کے فعال، موثر اور مضبوط کردار کی مکمل حمایت کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے انسانی ترقی کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا مرکزی ستون قرار دیا ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کو قومی ترجیحات کے مطابق استعمال کرنے اور غیر ضروری منصوبوں کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی، حالات خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ

اگلی پوسٹ

پانچویں گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پانچویں گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

پانچویں گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper