• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

کوئٹہ میں تیزاب گردی ۔ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ کرنے والا مرد تھا۔ بچانے کی کوشش کرنے والا بھی مرد تھا : عبدالرازق بہادری کا استعارہ بن گیا

تحریر: ادیب یوسفزئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 8, 2026
in کالمز
0
کوئٹہ میں تیزاب گردی ۔ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ کرنے والا مرد تھا۔ بچانے کی کوشش کرنے والا بھی مرد تھا : عبدالرازق بہادری کا استعارہ بن گیا
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ کے نجی اسپتال میں جب عبدالرازق سے پوچھا گیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو ان کا کہنا تھا ‘مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ اچانک پیچھے سے آوازیں آئیں۔ جب میں نے مڑ کر دیکھا تو ایک خاتون چیختے ہوئے میری طرف آرہی تھی۔ میں نے دیکھا تو وہ درد کے مارے خود کو نوچ رہی تھی اور کپڑے پھٹ چکے تھے۔ مجھے کسی چیز کا اندازہ نہیں ہوا اس لیے میں نے سب سے پہلے اپنا کوٹ اتار کر اس کے چہرے پر ڈالا کیونکہ وہ بے پردہ ہو رہی تھی لیکن اس دوران تیزاب کا اثر مجھ پر ہوگیا اور میں گر پڑا۔ اس کے بعد مجھے کوئی علم نہیں کیا ہوا’

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بچانے کی کوشش کرنے والے عبدالرازق کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ ناصر قبیلے کے مشران نے انہیں ہسپتال جا کر داد دی اور کہا ‘ان کی یہ بہادری ہم سو سالوں تک نہیں بھول پائیں گے’حملہ کرنے والا مرد تھا۔ بچانے کی کوشش کرنے والا بھی مرد تھا۔ فرق فقط اتنا تھا کہ حملہ کرنے والا لعنتیں وصول کر رہا ہے جبکہ بچانے کی کوشش کرنے والا داد و تحسین سمیٹ رہا ہے۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں 6 جون ڈاکٹر ماہ نور نامی ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا گیا۔ یہ تیزاب ایک مرد نے پھینکا اور بھاگ نکلا۔ پولیس نے ایک کارروائی میں مبینہ طور پر اسے پار کر دیا ہے۔دوسری طرف بچانے کی کوشش کرنے والا عبدالرازق بہادری کا استعارہ بن گیا ہے۔ ہم اکثر ‘مرد’ کو ایک اکائی کی طرح بیان کرتے ہیں جیسے سب ایک ہی سانچے میں ڈھلے ہوں۔ جب کوئی عورت کسی مرد کے ہاتھوں تش۔دد کا شکار ہوتی ہے تو سوال اٹھتا ہے ‘مرد ایسے کیوں ہوتے ہیں؟’ یا ‘سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں ‘ اور جب کوئی مرد اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچانے کو دوڑتا ہے تو اس کا ذکر عموماً حاشیے میں ہوتا ہے۔

ہمایون شاہ نامی اس ملزم نے ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکا۔۔ اس نے جو کیا وہ بظاہر ایک ایسی ذہنیت کا اظہار تھا جو عورت کو اپنے غصے، حسد یا تکبر کا نشانہ سمجھتی ہے۔ وہ ذہنیت جو طاقت کا مطلب دوسرے کو دھتکارنا سمجھتی ہے۔۔۔جبکہ عبدالرازق نے اسی لمحے، اسی جگہ کچھ اور ثابت کیا۔ اس نے ثابت کیا کہ مردانگی کا مطلب گرتے ہوئے کو تھامنا ہے۔ہمارے ہاں مردانگی کا جو تصور رائج ہے وہ بڑی حد تک غلط ہے۔ ہم نے مرد کو طاقتور بنا کر پیش کیا ہے لیکن یہ نہیں سکھایا کہ طاقت کی ڈائریکشن کیا ہونی چاہیے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ایک طبقہ وہ بنا جو کمزور پر اپنی طاقت آزماتا ہے اور دوسرا طبقہ وہ جو اسی طاقت کو ڈھال بناتا ہے۔ہمایون نے پہلی قسم کی مردانگی کا مظاہرہ کیا جبکہ عبدالرازق نے دوسری۔۔ ایک نے ثابت کیا کہ وہ کتنا خوفزدہ ہے اندر سے۔۔۔ کیونکہ تیزاب وہی پھینکتے ہیں جو کسی کو برابر کا انسان نہیں سمجھتے۔۔دوسرے نے ثابت کیا کہ انسان ہونا کیا ہوتا ہے!ہمارے معاشرے میں بہادری کے بڑے بڑے قصے لکھے جاتے ہیں۔۔ میدان جنگ، تلوار اور بندوق کی کتنی ہی کہانیاں ہم سن چکے ہیں لیکن میرے مطابق سب سے بڑی بہادری وہ ہوتی ہے جب آپ کسی کے حق میں بغیر کسی لالچ اور تعریف کے اس وقت سامنے آئیں جب سب پیچھے ہٹ چکے ہوں۔ عبدالرازق اس لمحے وہاں تھا اور اس نے وہ کیا جو بہت سے لوگ نہیں کرتے یا نہیں کر پاتے۔ وہ رکا نہیں، پیچھے نہیں ہٹا، یہ نہیں سوچا کہ ‘میرا کیا کام’… بلکہ اس نے بچانے کی کوشش کی۔پاکستان میں خواتین ڈاکٹرز، استانیوں، صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کی ایک بڑی تاریخ موجود ہے۔ ہر بار ہم سوگ مناتے ہیں۔۔ بیانات دیتے ہیں، ہیش ٹیگ چلاتے ہیں اور پھر اگلے واقعے تک کسی اور کام میں مصروف ہوجاتے ہیں لیکن شاید اصل سوال یہ نہیں کہ ہمایون شاہ جیسے لوگ کیوں ہیں؟ اصل سوال یہ ہے کہ عبدالرازق جیسے لوگ ہم کیوں نہیں بناتے؟ یہ تو واضح ہے کہ معاشرہ اپنے محافظوں سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ ہمایون جیسے لوگ افسوس ناک حد تک ہر معاشرے میں ہوتے ہیں لیکن عبدالرزاق بھی تھا۔ اور عبدالرزاق کا ہونا اس امید کی کرن ہے کہ اب بھی بہت کچھ باقی ہے۔۔ڈاکٹر ماہ نور ناصر ابھی کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکومت نے انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی بھیجا۔ واقعے کے بعد حکومت نے بہت کچھ کیا۔ یہ سب ضروری تھا۔ لیکن کافی نہیں۔ کافی تب ہو گا جب کوئٹہ کے ہر ہسپتال میں کوئی عورت۔۔۔ چاہے ڈاکٹر ہو، نرس ہو، یا مریض۔۔۔ محفوظ محسوس کرے۔

میں یہ تحریر عبدالرازق کے لیے لکھ رہا ہوں۔۔ اس لیے نہیں کہ وہ ہیرو ہے بلکہ اس لیے کہ ہم اکثر ایسے لوگوں کو بھول جاتے ہیں۔ ہم حملہ آور کو یاد رکھتے ہیں۔۔ اس کا نام، اس کی تصویر، اس کا انجام سب یاد رہتا ہے لیکن بچانے والا کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ غلط ہے۔ جس دن ہم ہمایون شاہ کو بھول جائیں اور عبدالرازق کو یاد رکھیں اس دن یہ معاشرہ کچھ بہتر ہو گا۔ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے دعا ہے کہ وہ صحت یاب ہوں اور ان جیسی ہر بیٹی کے لیے جو اس ملک کی خدمت کرنے نکلتی ہے اور اپنی جان خطرے میں پاتی ہے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-07-at-3.01.14-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

پاک بحریہ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے، ایڈمرل نوید اشرف

اگلی پوسٹ

بلوچستان کا اصل چہرہ امن، کھیل اور ترقی ہے۔ عوام پُرامن اور محبِ وطن ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بلوچستان کا اصل چہرہ امن، کھیل اور ترقی ہے۔  عوام پُرامن اور محبِ وطن ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

بلوچستان کا اصل چہرہ امن، کھیل اور ترقی ہے۔ عوام پُرامن اور محبِ وطن ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper