اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب گردی کے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت قانون سازی کرکے مجرموں عبرت کا نشان بنائے اور خواتین خصوصا ڈاکٹرز وکلاء ۔طلباء۔صحافی خواتین تحaفظ فرمائے ان خیالات بلوچستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ ۔رکن صوبائی کہاسمبلی ۔اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئیرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے کیامحترمہ فرح عظیم شاہ نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین پر تشدد کی
کوئی گنجائش نہیں اور ایسے جرائم سے قانون کی پوری قوت کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے ڈاکٹر ماہ نور پر بزدلانہ، غیر انسانی اور ناقابلِ برداشت اقدام قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر ماہ نور پوری قوم، خصوصاً بلوچستان کی بیٹی ہیں جنہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔ڈاکٹر ماہ نور ہمارا قومی فخر ہیں، ان کی عزت و احترام ہم سب پر لازم ہے، اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ افسوسناک واقعے نے نہ صرف طبی برادری بلکہ پوری قوم کو رنجیدہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زخمی ڈاکٹر کو ہر ممکن اوربہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو سکیں۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے واقعے میں ملوث
شخص کو انجام تک پہنچائے جانے کے حوالے سے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی قابلِ توجہ ہے، تاہم ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ آئندہ کسی بیٹی، ڈاکٹر یا شہری کو اس نوعیت کے تشدد کا سامنا نہ کرنا ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور حملے کے دوران ڈاکٹر کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بہادر وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی کی غیر معمولی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کی بے لوث جرات اور قربانی کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ سول اعزاز دینے کے لئے حکومت سے اپیل کی ہے۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ان کی بروقت اور دلیرانہ مداخلت نے نہ صرف ایک قیمتی جان بچائی بلکہ پوری قوم کے لیے انسانیت، ہمت اور ایثار کی ایک قابلِ تقلید مثال بھی قائم کی ہے۔

