• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

آپریشن بلیو اسٹار کی 42ویں برسی، سکھوں کے خلاف بھارتی ریاستی جبر کی تلخ یادآج بھی زندہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 7, 2026
in انڈیا
0
آپریشن بلیو اسٹار کی 42ویں برسی، سکھوں کے خلاف بھارتی ریاستی جبر کی تلخ یادآج بھی زندہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔ (نمائندہ خصوصی :اے پی پی):آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال گزر نے کے باوجود سکھ برادری کی اجتماعی یادداشت سے یہ واقعہ محو نہیں ہوا، امرتسر سے لے کر لندن، ٹورنٹو، کیلیفورنیا، میلبورن اور دنیا بھر میں آباد سکھ تارکینِ وطن کی بڑی آبادیوں تک اس کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔اگرچہ بھارتی فوجی کارروائی سے اکال تخت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم سکھ سیاسی شعور اور شناخت اس سانحے کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھری۔اس وقت کی بھارتی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر جون 1984 میں شروع کیا گیا آپریشن بلیو اسٹار محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھا بلکہ سکھوں کے مذہبی اور سیاسی مرکز پر ایک وسیع مسلح آپریشن تھا۔ اس کارروائی کی قیادت میجر جنرل کلدیپ سنگھ برار نے کی، جس میں ٹینکوں، توپ خانے اور فوج کی متعدد بٹالینوں کو استعمال کیا گیا۔جون 1984 میں بھارتی فوج نے اکال تخت میں داخل ہو کر کارروائی کی، جبکہ پنجاب بھر کے 41 دیگر گردواروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق اس کارروائی میں 493 افراد ہلاک ہوئے، تاہم بعض آزاد ذرائع اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی، جن میں خواتین، بچے اور یاتری بھی شامل تھے۔سکھ برادری اس واقعے کو اپنی مذہبی شناخت کی بے حرمتی، اعتماد شکنی اور ریاستی تشدد کے طور پر یاد کرتی ہے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے جتھے دار سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ، بھائی امرک سنگھ اور میجر جنرل شبیگ سنگھ سکھ مزاحمت کی علامت بن گئے۔اس فوجی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے بعض سکھ اہلکاروں میں بھی شدید ردعمل سامنے آیا اور مختلف مقامات پر بغاوت اور احتجاجی واقعات رپورٹ ہوئے، جنہیں اس دور کے اہم نتائج میں شمار کیا جاتا ہے۔خالصتان کے حامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ علیحدہ ریاست کا مطالبہ ماضی کے سیاسی تنازعات، انصاف کی عدم فراہمی اور ریاستی پالیسیوں کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا۔ دوسری جانب بھارتی حکومت خالصتان تحریک کو ملک کی سالمیت کے خلاف قرار دیتی ہے اور اس کی مخالفت کرتی ہے۔خالصتان کے حامی تنظیموں کی جانب سے حالیہ برسوں میں مختلف ممالک میں ریفرنڈم نما سرگرمیوں اور مہمات کا انعقاد کیا گیا، جنہیں وہ سکھ برادری کی رائے کا اظہار قرار دیتے ہیں، جبکہ بھارت ان سرگرمیوں کو غیر قانونی اور غیر نمائندہ قرار دیتا ہے۔سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ، جو دمدمی ٹکسال کے سربراہ تھے، سکھ مذہبی اقدار اور حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے آنند پور صاحب قرارداد کی حمایت کی اور دھرم یدھ مورچہ میں اہم کردار ادا کیا۔میجر جنرل شبیگ سنگھ بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر تھے جنہیں مختلف جنگی خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ بھنڈرانوالہ کے قریبی ساتھی بن گئے اور آپریشن بلیو اسٹار کے دوران مارے گئے۔آپریشن بلیو اسٹار آج بھی سکھ تاریخ، بھارتی سیاست اور جنوبی ایشیا کے سیاسی مباحثوں میں ایک نہایت حساس اور متنازع باب سمجھا جاتا ہے، جس کے اثرات کئی دہائیوں بعد بھی مختلف شکلوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

فرانس نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی انکوائری کا آغاز کر دیا

اگلی پوسٹ

خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں، اموات اور صحت عامہ پر ان کے اثرات کے عالمی، علاقائی اور قومی تخمینہ کی جامع رپورٹ بھی شائع کی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں، اموات اور صحت عامہ پر ان کے اثرات کے عالمی، علاقائی اور قومی تخمینہ کی جامع رپورٹ بھی شائع کی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف

خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں، اموات اور صحت عامہ پر ان کے اثرات کے عالمی، علاقائی اور قومی تخمینہ کی جامع رپورٹ بھی شائع کی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper