• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

غذائی تحفظ کے معیار کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل تعاون کو ناگزیر ہے ،عالمی یومِ تحفظِ غذا پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 7, 2026
in پاکستان
0
غذائی تحفظ کے معیار کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل تعاون کو ناگزیر ہے ،عالمی یومِ تحفظِ غذا پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےغذائی تحفظ کے معیار کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے غذائی تحفظ کے معیارات پر عملدرآمد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اتوار کو منائے جانے والے عالمی یومِ تحفظِ غذا پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ تحفظِ غذا پر، وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر عوامی صحت، غذائی تحفظ اور عمومی ترقی کے لیے، محفوظ غذا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی دن، اقوامِ متحدہ کی جانب سے 2018 میں اجراء کے بعد سے، خوراک و زراعت کی تنظیم ( ایف اے او ) اور عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے اشتراک سے منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں غذائی تحفظ کے حوالے سے آگاہی اور عملی اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ رواں سال کا موضوع ’’دباؤ سے حل کی جانب ۔۔۔ ہر جگہ محفوظ غذا‘‘ ہے، جو غذائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی اور غذائی تحفظ کے بہتر نتائج کے حصول کے لیے سائنس، اعداد و شمار اور شواہد پر مبنی اقدامات کی اہمیت کی جانب توجہ دلاتا ہے کہ عوام کو صحت کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے فیصلے اور عملی حل ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ لاکھوں افراد کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ہر خاندان یہ توقع رکھتا ہے کہ بازار سے خریدی گئی، ریستورانوں میں پیش کی جانے والی، تعلیمی اداروں میں تیار ہونے والی یا گھروں میں استعمال کی جانے والی خوراک محفوظ اور صحت بخش ہو گی۔ جب غذائی تحفظ کے معیارات پر عمل نہیں کیا جاتا تو اس کے نتیجے میں بیماریوں کا پھیلاؤ، آمدنی میں کمی، علاج معالجے کے اضافی اخراجات اور تعلیم و روزگار میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس لیے صارفین کو ان خطرات سے محفوظ رکھنا نہ صرف عوامی صحت کی ذمہ داری بلکہ عوامی اعتماد کا تقاضا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ غذا کی فراہمی حکومتوں، ریگولیٹری اداروں، پیداوار کنندگان، پروسیسرز، ٹرانسپورٹرز، خوراک سے وابستہ کارکنوں اور صارفین کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ محفوظ غذا صحت کے تحفظ، صارفین کے اعتماد میں اضافے، روزگار کے استحکام اور معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ بالخصوص بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور بزرگ افراد میں غذائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے ایک مربوط غذائی نظام میں، مؤثر غذائی تحفظ کے اقدامات سائنس، شفافیت اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔ معائنہ جاتی نظام، تجربہ گاہوں کی استعداد، خوراک کی نگرانی کے مؤثر طریقہ کار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مضبوط بنانا عوامی صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ غذائی تحفظ کے معیار کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ تحفظِ غذا ترقی، عوامی صحت اور تجارت میں غذائی تحفظ کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ غذائی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے، آگاہی پروگراموں اور جدید ریگولیٹری نظام میں سرمایہ کاری ایک مضبوط غذائی نظام کی تشکیل کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ خوراک کے سلسلۂ فراہمی میں محفوظ غذائی طریقوں کو فروغ دیں اور غذائی تحفظ کے معیارات پر عملدرآمد کو مضبوط بنائیں۔ مشترکہ ذمہ داری، باخبر اقدامات اور مستقل عزم کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہر فرد کو محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور معیاری خوراک میسر ہو

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نوازشریف کا کوہ سلیمان کے علاقے میں کمانڈر سمیت ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکر

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا محفوظ، غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور خود کفیل غذائی مستقبل کیلئے خوراک اور قدرتی وسائل کی قدر اور تحفظ کے عہد کی تجدید پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف کا محفوظ، غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور خود کفیل غذائی مستقبل کیلئے خوراک اور قدرتی وسائل کی قدر اور تحفظ کے عہد کی تجدید پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف کا محفوظ، غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور خود کفیل غذائی مستقبل کیلئے خوراک اور قدرتی وسائل کی قدر اور تحفظ کے عہد کی تجدید پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper