• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی یومِ ماحولیات پر سیپا کے زیرِ اہتمام کراچی کی کمیونٹیز میں ماحولیاتی آگہی مہم

خواتین، طلبہ اور مقامی آبادی کو موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت۔ان سرگرمیوں کا مقصد موسمیاتی تبدیلی، شدید گرمی کی لہروں، آلودگی اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز کے بارے میں عوامی شعور کو فروغ دینا اور لوگوں کو اپنے روزمرہ طرزِ زندگی میں ماحول دوست رویے اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 6, 2026
in پاکستان
0
عالمی یومِ ماحولیات پر سیپا کے زیرِ اہتمام کراچی کی کمیونٹیز میں ماحولیاتی آگہی مہم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی،( نمائندہ خصوصی ):عالمی یومِ ماحولیات 2026 کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے روایتی تقریبات سے ہٹ کر اس سال کراچی کے مختلف کم آمدن والے اور گنجان آباد علاقوں میں کمیونٹی سطح پر ماحولیاتی آگہی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد موسمیاتی تبدیلی، شدید گرمی کی لہروں، آلودگی اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز کے بارے میں عوامی شعور کو فروغ دینا اور لوگوں کو اپنے روزمرہ طرزِ زندگی میں ماحول دوست رویے اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔اس سلسلے میں کورنگی کے ایریا، کالا بورڈ ملیر، گزدرآباد صدر اور شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ ان سرگرمیوں میں خواتین، نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی جبکہ متعدد مقامی سماجی تنظیموں نے بھی ان پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کیا۔شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں رعنا لیاقت علی کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ آگہی نشست میں ماحولیاتی ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ معروف کلائمیٹ ایکٹوسٹ عافیہ سلام نے ہیٹ ویو کے انسانی اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کی لہریں صرف درجہ حرارت میں اضافے کا نام نہیں بلکہ یہ انسانی جانوں، صحت اور معاشرتی تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور اور پسماندہ طبقات، خصوصاً بزرگ افراد، بچے اور محنت کش طبقہ، گرمی کی شدت سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لیے مقامی سطح پر حفاظتی اقدامات اور بروقت آگہی ناگزیر ہے۔سیپا کے ڈائریکٹر عوامی شعور مجتبیٰ بیگ نے ہیٹ ویو کے معاشی اثرات پر شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شدید گرمی نہ صرف انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں محنت کشوں کی پیداواری صلاحیت میں کمی، طبی اخراجات میں اضافہ اور مجموعی معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "موسمیاتی تبدیلی اب صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہی بلکہ یہ معیشت، صحت اور سماجی ترقی سے جڑا ہوا ایک جامع چیلنج بن چکی ہے۔ اگر ہم آج مؤثر اقدامات نہ کریں تو اس کی قیمت آنے والی نسلوں کو ادا کرنا پڑے گی۔”انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سطح پر یہ آگہی پروگرام ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار پھلپوٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی دوست محمد راھموں کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تحفظ کا پیغام معاشرے کے ہر طبقے اور ہر محلے تک پہنچایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلائمیٹ ریچ کے سربراہ احمد شبر نے اپنی تنظیم کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ کمیونٹیز کو موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانا ان کی تنظیم کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا، "پائیدار تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب مقامی آبادی خود ماحولیاتی مسائل کو سمجھے اور ان کے حل میں عملی کردار ادا کرے۔ کمیونٹی کی شمولیت کے بغیر موسمیاتی لچک پیدا نہیں کی جا سکتی۔”کورنگی کے کے ایریا کے ایک نجی اسکول میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر منعقد کیے گئے پروگرام میں سیپا کی ڈپٹی ڈائریکٹر فرزانہ نسیم نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام میں عوامی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو سطح پر پانی اور توانائی کے محتاط استعمال، کچرے کی مناسب تلفی اور شجرکاری جیسے اقدامات ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہر شہری اگر اپنی ذمہ داری کو سمجھے تو ماحولیاتی مسائل کے حل کی جانب ایک مضبوط قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔”اس موقع پر مقامی سماجی تنظیم گرین مائنڈز کے روحِ رواں عبدالولی نے نچلی سطح پر ماحولیاتی آگہی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی ماحولیاتی مہم دیرپا نتائج حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو ماحولیاتی سرگرمیوں کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔درخشاں سوسائٹی کالا بورڈ ملیر میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیپا کی ڈپٹی ڈائریکٹر سنیلا واسع نے موسمیاتی تبدیلی کے سائنسی پہلوؤں کو سادہ اور عام فہم انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، غیر متوقع موسمی حالات اور شدید موسمی واقعات دراصل عالمی موسمیاتی تبدیلی کے نمایاں اثرات ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ جمال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر ہما جمال نے کہا کہ خواتین گھریلو اور سماجی سطح پر مثبت ماحولیاتی رویوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا، "اگر خواتین پانی کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور ماحول دوست عادات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں تو اس کے اثرات پورے خاندان اور معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔”دوسری جانب گزدرآباد صدر میں مقامی تنظیم سلاوٹ گرین کے اشتراک سے "فیوچر گرین لیڈرز” کے عنوان سے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے پلاسٹک کی آلودگی، جنگلات کے کٹاؤ، پانی کی قلت اور دیگر ماحولیاتی مسائل پر مبنی تخلیقی منصوبے، فن پارے اور خاکے پیش کیے۔ سرگرمی کا مقصد نوجوان نسل میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا اور انہیں مستقبل کی ماحولیاتی قیادت کے لیے تیار کرنا تھا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اظہر خان نے کہا کہ نوجوان نسل ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد میں سب سے مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، "آج کے طلبہ کل کے فیصلہ ساز ہیں۔ اگر ہم انہیں ماحول دوست سوچ اور عملی مہارتوں سے آراستہ کریں تو وہ ایک زیادہ محفوظ اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔”مسلم مارواڑی سلاوٹ جماعت کے جنرل سیکریٹری دانش التمش نے کہا کہ کمیونٹی اداروں اور سرکاری اداروں کے درمیان تعاون ہی پائیدار ترقی اور مؤثر ماحولیاتی اقدامات کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقامی سطح پر ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔تقریب میں کمیونٹی اسکولز کے چیئرمین نعمان جہانگیر سمیت اساتذہ، طلبہ، سماجی کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقد کی جانے والی ان سرگرمیوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صرف پالیسی سازی ہی نہیں بلکہ عوامی سطح پر شعور، شمولیت اور اجتماعی عمل بھی ناگزیر ہے۔ سیپا اور اس کے شراکت دار اداروں کی جانب سے شروع کی گئی یہ کمیونٹی مہم اسی مقصد کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

پچھلی پوسٹ

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں، نایاب ازاخيلی بھینسیں معدومی کے خطرے سے دوچار

اگلی پوسٹ

صدرِ مملکت کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدرِ مملکت کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper