کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 64 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی 58 سالہ اہلیہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کی وجہ شوہر کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے
مطابق مقتولہ کا اپنے 64 سالہ شوہر عبدالرزاق کے ساتھ گھریلو جھگڑا ہوا تھا۔ مقتولہ کے انکار پر ملزم عبدالرزاق شدید طیش میں آ گیا اور آپے سے باہر ہو کر خاتون پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا اور تشدد کرکے انہیں قتل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے خود تھانے پہنچ کر گرفتاری اور واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اس کی نشاندہی پر گھر پہنچی تو لاش موجود تھی۔پولیس کے مطابق ملزم کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بیٹیاں شادی شدہ اور اپنے گھروں کی ہیں، جبکہ بیٹے کام کے سلسلے میں کراچی سے باہر ہیں۔

