کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ انسدادِ دہشتگردی سندھ نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست پر مبنی ‘ریڈ بک’ کا 10واں ایڈیشن جاری کردیا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، نئی ریڈ بک میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تازہ ترین تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔۔اس اہم دستاویز میں داعش، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے وابستہ مطلوب افراد
کا مکمل ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ریڈ بک میں مطلوب ملزمان کی تصاویر، ان کے کوائف اور ان کے نیٹ ورکس سے متعلق حساس اور اہم معلومات درج کی گئی ہیں۔۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریڈ بک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے ایک کلیدی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔۔۔اس ایڈیشن میں دہشتگردوں کی شناخت، ان کی گرفتاری اور سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کے لیے جدید اور تازہ ترین معلومات کو شامل کیاگیا ہے۔اس نئی دستاویز کا بنیادی مقصد مختلف سیکیورٹی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانا اور مطلوب دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق، ریڈ بک کا یہ تازہ ایڈیشن صوبے میں انسدادِ دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
