مکہ المکرمہ(نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے
مکہ مکرمہ میں منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی ہے۔فہد ہارون نے ولی عہد کو عید کی مبارکباد پیش کی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور حج کے دوران بہترین انتظامات کی تعریف کی۔

