ماسکو (نمائندہ خصوصی):روسی خفیہ ایجنسی ایس وی آر کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ نیٹو مشرقی خطے میں بڑے پیمانے پر مسلح تصادم کی عملی تیاریاں کر رہا ہے۔روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق سرگئی
ناریشکن نے یہ بات روسی سکیورٹی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے بین الاقوامی سکیورٹی فورم کے موقع پر اعلیٰ سطحی سکیورٹی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ "حقیقت میں نیٹو مشرق میں ایک بڑے پیمانے کی مسلح جنگ کی عملی تیاریوں میں مصروف ہے۔یہ اجلاس عالمی سکیورٹی امور اور مختلف خطوں کو درپیش خطرات کے تناظر میں منعقد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ ٹی اے ایس ایس اس فورم کا اطلاعاتی شراکت دار ہے۔

