• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جرمنی میں ’’جشن معرکہ حق -آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تیسری تقریب کا انعقاد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 26, 2026
in پاکستان
0
جرمنی میں ’’جشن معرکہ حق -آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تیسری تقریب کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام ’’جشن معرکہ حق -آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تیسری تقریب گزشتہ روز فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں اوورسیز پاکستانیوں، جرمن کشمیری کمیونٹی، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز جرمنی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔ شرکا نے پاکستان کے قومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی بڑی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ پورا ہال پاکستانی اور جرمن پرچموں سے سجا ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور یکجہتی کی علامت تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ معروف گلوکار وکی چوہدری نے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ پیش کیا جس پر شرکا نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ حاضرین نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی نہایت جذبے اور ولولے کے ساتھ گایا۔ اس پروگرام کے منتظمین میں چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی گوہر باجوہ آف چوونڈہ، صدر یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی انصر بٹ، چوہدری غلام غوث گجر آف مرالی اور چوہدری احسان الٰہی شامل تھے۔ تقریب میں خصوصی شرکت صدر ورلڈ اسلامک مشن حاجی قمر زمان آف سیکروالی اور چوہدری مظہر دیونا نے کی۔ پروگرام کی صدارت صدر پی او اے ایف یورپ چوہدری اعجاز پیارا نے کی۔ ایک کمسن بچے نے ڈچ زبان میں خطاب کیا جبکہ وزیراعظم یوتھ یورپ سے وابستہ ایک نوجوان بچی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ شریف اکیڈمی کے شفیق مراد نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے۔ شریف اکیڈمی کو اوورسیز پاکستانیوں میں اردو زبان کے فروغ اور ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر سراہا گیا۔ چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغہ خدمت) تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر نازک صورتحال میں مادر وطن کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ پاکستان آرمی ہماری اپنی فوج ہے اور ہمیں پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے خصوصاً سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن، اپنی فوج اور اپنے فیلڈ مارشل سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور قومی اداروں سے محبت اورقومی اداروں سے محبت اور وابستگی ہمیشہ مضبوط ہوتی رہے گی جو امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ پاکستان آرمی کے خلاف دشمنوں کا منفی پروپیگنڈا ناکام ہوگا اور 10 مئی 2025ء کو پاکستان آرمی نے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘، ’’پاکستان آرمی زندہ باد‘‘ اور ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

پچھلی پوسٹ

کراچی کی شاہراہیں، مکران کے مسافر اور رشوت کی وردی

اگلی پوسٹ

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف عوامی غم و غصہ، وال چاکنگ کے ذریعے خوارج اور اس کے سرغنہ نور ولی اور خوارج کی دہشت گردی کی شدید مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف عوامی غم و غصہ، وال چاکنگ کے ذریعے خوارج اور اس کے سرغنہ نور ولی اور خوارج کی دہشت گردی کی شدید مذمت

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف عوامی غم و غصہ، وال چاکنگ کے ذریعے خوارج اور اس کے سرغنہ نور ولی اور خوارج کی دہشت گردی کی شدید مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper