• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

یوم تکبیر دفاعی خودمختاری، قومی وقار و عوامی عزم کی علامت ہے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، معاشی طاقت بھی بنائیں گے ، ٹرین پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، خواجہ سعد رفیق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 24, 2026
in پاکستان
0
یوم تکبیر دفاعی خودمختاری، قومی وقار و عوامی عزم کی علامت ہے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، معاشی طاقت بھی بنائیں گے ، ٹرین پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، خواجہ سعد رفیق
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی):مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یوم تکبیر دفاعی خودمختاری، قومی وقار و عوامی عزم کی علامت ہے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اب معاشی طاقت بھی بنائیں گے ، معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ، ملک خداداد کی سلامتی کے خلاف بندوقیں اٹھا کر لڑنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی، ٹرین پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ،ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں ، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کے لئے بنا ہے، کوئی اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا ہے،28 مئی یوم تکبیر کا دن یوم تکبیر دفاعی خودمختاری، قومی وقار و عوامی عزم کی علامت ہے، قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو بھی حکومتیں آئیں، انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر پہرہ دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں قومی قیادت، سائنسدانوں اور مسلح افواج کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی عوام جو عالمی دبائو برداشت کررہے ہیں ،اس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس وقت پاکستان پر کتنا عالمی دبائو ہو ہوگا جس کو محمد نواز شریف نے مسترد کر دیا اور ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ایک ناقابلِ تسخیر قوت بنا دیا,ایٹمی قوت بن کر پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب لے جا رہی ہے، اس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک جلدمعاشی قوت بنے گا-انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد رہے گی۔معرکہ حق کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارتی قیادت ذہنی طور پر فارغ ہے، جنہوں نے بے بنیاد پہلگام کے واقعے کو جواز بنا کر جنگ مسلط کی اور پھر پوری دنیا کے سامنے رسوا ہوا ،پہلگام کے واقعہ پر پاکستان نے بار بار کہا کہ ثبوت ہے تو سامنے لائو ،مودی نے سوچا اپنی عزت میں اضافہ کرو، پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح بھارت کے جہاز ایسے گرے جیسے چڑیا گرتی ہیں،معرکہ حق کی کامیابی میں اللہ تعالی کی نصرت اتری، پوری دنیا میں بھارت کو شرمندگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دفاعی محاذ پر پاکستان نے مسلسل کامیابی حاصل کی ہے،آج اللہ کے حکم سے پوری دنیا میں پاکستان کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے، امریکن صدر جو کسی کی عزت نہیں کرتا، پاکستان کی تعریف کررہا ہے، اگر ہم نیوکلیئر پاور نہ ہوتے تو بھارت پتہ نہیں اب تک کتنے حملے کرچکا ہوتا ۔ایران امریکہ جنگ کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پلان یہ تھا کہ ایرانیوں اور عربیوں کو لڑا یا جائے اور صہیونی درمیان میں سے نکل جائے لیکن پاکستان نے ایران اور عربیوں کو انگیج کیا، سعودی شہزادے نے تدبر صبر کے ساتھ کام کیا اور جواب نہیں دیا، پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،اسحاق ڈار ، قومی سلامتی کے مشیر اور محسن نقوی نے اس سلسلے میں بہت محنت کی، اگر ایران کی حکومت گر جاتی توایک نیا اسرائیل ایران اور پاکستان کے درمیان بنادیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات پرحکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، جو بندوقیں اٹھا کر لڑرہے ہیں، ان سے بات نہیں ہوسکتی، ٹرین پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کی لڑائی ختم کرکے سیاسی مفاہمت کی طرف جانا پڑے گا، اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ وہ ن لیگ اور پی پی پی سے بات نہیں کرے گی تو غلط ہے،جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے اس سے بات ہو گی ،جو بندوق اٹھائے گا، بم چلائے گا، اسے تلف کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے،ہم روز جنازے اٹھا رہے ہیں ،اس کا کوئی مستقل حل نکالنا پڑے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ ملنا چاہیے،اگر بلدیاتی نظام کو مضبوط کریں گے تو لوگوں کے مسائل کافی حد تک حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر چھوٹے صوبوں کا حامی ہو ،لیکن صرف پنجاب کو تقسیم کرنے کا حامی نہیں ہوں، تمام صوبوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے، ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک نیا میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت ہو۔ -انہوں نے کہا کہ ایران سے پابندیاں اٹھیں گی تو پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔

پچھلی پوسٹ

شازیہ مری کی کوئٹہ ریلوے ٹریک دھماکے کی مذمت

اگلی پوسٹ

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper