جھل مگسی( نمائندہ خصوصی)جھل مگسی میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور غیور عوام کی بروقت و دلیرانہ کارروائی میںفتنۂ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ذرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی پر جھل
مگسی کی عوام نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر شرپسندانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گاغیور عوام ہمیشہ کی طرح سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔دہشت گردی، خوف اور انتشار پھیلانے والوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

