لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی83کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار ظفر عباس بلوچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے-وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب امیدوارسردار ظفر عباس بلوچ سمیت حلقے کے تمام ووٹرز کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پی پی
83 خوشاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پی پی 83 ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیابی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کم سے کم مدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ قائم کیاہے۔
