• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیرِ صحت اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر ملاقات، ویکسی نیشن کوریج میں بہتری، شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 20, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیرِ صحت اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر ملاقات، ویکسی نیشن کوریج میں بہتری، شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور ویکسی نیشن کے بین لاقوامی ادارے گاوی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی 79ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں ویکسی نیشن کوریج میں بہتری، شراکت داری کے فروغ اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا شکریہ ادا کرتے ہوئےگاوی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کا تحفظ اور ویکسی نیشن کوریج میں اضافہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے اور اس کے موثر نفاذ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویکسین کی مقامی پیداوار کے فروغ کےلئے انڈونیشیا، چین اور سعودی عرب جیسے ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے جبکہ اس ضمن میں گاوی سے تکنیکی رہنمائی اور مشاورت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔وفاقی وزیرِ صحت نے کمیونٹی آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میڈیا کے ذریعے موثر آگاہی مہمات کی کمی کے باعث ایچ پی وی ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےعوامی اعتماد بحال کرنے کےلئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا کر عملی مثال قائم کی، جس کے نتیجے میں ویکسین کی قبولیت 80 فیصد تک بڑھ گئی۔انہوں نے شراکت دار اداروں پر زور دیا کہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے میڈیا مہمات کو نہایت حکمتِ عملی کے ساتھ ترتیب دیا جائے تاکہ ایچ پی وی ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے میں مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان نے گاوی کے ساتھ اپنی کو-فنانسنگ ذمہ داری ادا کر دی ہے جو حکومت کے عزم اور پائیداری کی جانب ایک واضح اور مضبوط اشارہ ہے۔وفاقی وزیر نے مشکل اور دور دراز علاقوں میں ہیکسا ویلنٹ ویکسین کے پائلٹ منصوبے کےلئے گاوی سے معاونت کی درخواست بھی کی تاکہ مستقبل میں پینٹا ویلنٹ سے ہیکسا ویلنٹ ویکسین کی جانب منتقلی کی راہ ہموار ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے درمیان ہم آہنگی اور انضمام کے حوالے سے حکومت 2027 کے وسط تک فیصلہ کرے گی جبکہ دونوں پروگرامز کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے اہم عہدوں پر تقرریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ سی ای او گاوی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وفاقی وزیرِ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گاوی کےلئے ایک ترجیحی ملک ہے اور تنظیم پاکستان میں ویکسی نیشن کوریج میں اضافے اور کمیونٹی سطح پر پائی جانے والی مزاحمت کے خاتمے کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے شفافیت اور موثر میڈیا مہمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشکل علاقوں میں ہیکسا ویلنٹ ویکسین کے پائلٹ منصوبے کی حمایت کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کی جانب سے کو-فنانسنگ ادائیگی کو حکومتی ملکیت اور پائیداری کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ گاوی کی ٹیم پاکستان کے ویکسی نیشن پروگرام کو مزید مضبوط بنانے کےلئے معاونت فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

اگلی پوسٹ

پائیدار ترقی کیلئے بیوروکریٹک اصلاحات اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیرہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پائیدار ترقی کیلئے بیوروکریٹک اصلاحات اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیرہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

پائیدار ترقی کیلئے بیوروکریٹک اصلاحات اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیرہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper