اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو ایوان صدر کے
پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا فتنہ الخوارج کی سفاکیت اور انسان دشمنی کا ثبوت ہے۔صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت جاری کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے،بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔

