اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے علاقائی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے جاری مثبت پیش رفت کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی
سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے ان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا جو پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

