لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معروف بزرگ صحافی و اردو ڈائجسٹ کے مدیرالطاف
حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے-وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسن قریشی صاحب طرز ادیب، نثر نگار اور کالم نویس تھے، اردو صحافت میں ان کاخلا مدتوں پورا نہیں ہو گا۔
