اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے پروفیسر غمخوار حیات اور لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔محمد حنیف عباسی نے
شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ دشمن کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

