لندن نئی دہلی ( نیوز ڈیسک)بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا
کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہوچکیں۔اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرا رہا ہے، یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔اے ایس دلت نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔
