• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو ملک گیر پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

پٹرول پر ٹیکس کو آئینی عدالت میں چیلنج کریں گے.حکمران عوام کا خون نچوڑ کر عیاشیاں اور آئی پی پیز کو نوازنا بند کریں ، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اسلام آباد مظاہرے سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 16, 2026
in پاکستان
0
پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو ملک گیر پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہوگا، سڑکیں بلاک کردیں گے ، حکمران عوام کا خون نچوڑنا بند کریں۔ اٹھارہ مئی کو پٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد آب پارہ چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بڑے احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ،امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر کے پی وسطی عبدالواسع اور سیکریٹری اسلام آباد جماعت زبیر صفدر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔ ڈپٹی سیکریٹری فراست شاہ ، معاون خصوصی امیر جماعت عمیر ادریس ، سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مظاہرہ میں سابق رکن اسمبلی عائشہ سید اور ناظمہ اسلام آباد قدسیہ ناموس کی قیادت میں خواتین نے بھی بہت بڑی تعداد شرکت کی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا اسلام آباد سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگیا، ہفتہ کو چترال اور اس سے اگلے روز دیر پائیں میں تاریخی جلسے ہوں گے، ملک گیر ہڑتال اورپہیہ جام پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جاری احتجاجی تحریک میں عید کے بعد مزید تیزی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اب تک پٹرولیم لیوی سے آٹھ ہزار چھیاسٹھ ارب اکٹھے کیے ، اس میں سے سو ارب بھی پٹرولیم انفراسٹرکچر (Infrastructure ) کی بہتری پر نہیں لگایا گیا، حکمران عوام سے ٹیکس وصول کرکے عیاشیاں کرتے اور آئی پی پیز مالکان کا پیٹ بھرتے ہیں۔ حکمرانوں نے پٹرولیم لیوی لگا کر صرف موٹر سائیکل سواروں سے چھ ہزار ارب بٹور لیے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ وزراء نے پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا عندیہ دیا ہے، حکمران ایسا کرنے سے باز رہیں، ایسا نہ ہو کہ عوام کا غضب انہیں حسینہ واجد کی طرح بھاگنے کا موقع بھی نہ دے، بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو تو ائیر لفٹ (Air lift) مل گئی تھی، ہمارے حکمرانوں کو یہ بھی نہیں ملے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے عوام سے ٹیکس اکٹھا کرکے آئی پی پیز مالکان کو چونتیس سو ارب دے دیے، ٹیکس کے اہداف کے حصول اور اشرافیہ کو نوازنے کے لیے غریبوں کا خون چوسنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیراعظم سینے پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے اعلانات کے ڈرامے بند کریں ، چچا اور بھتیجی عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے اپنی تشہیر اور بہتر کارکردگی کے دعوے کرنا بھی بند کریں ، ملک میں پونے تین کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، صرف پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، انہیں سکول بھیجنے کی بجائے پنجاب میں سکولوں کو ہی بیچا جارہا ہے، بنیادی مراکز صحت کو فروخت کرکے انہیں مریم نواز کلینک کے نام دیے جارہے ہیں، دھاندلی سے مسلط ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، زراعت کی شرح نمو ساڑھے چھ فیصد سے اعشاریہ پانچ فیصد پر آگئی، کسان سے گندم مقررہ امدادی قیمت پر خریدی نہیں جارہی ، غریب کو سستا آٹا نہہں مل رہا، حکمرانوں کی شوگر ملوں میں اضافہ ، عوام کا شوگر لیول کم ہورہا ہے۔ مسلط اشرافیہ اناسی برس سے قوم کو نچوڑ رہی ہے۔ ن لیگ ، پی پی نے آئی پی پیز معاہدے کرکے ملک و قوم پر ظلم کیا، دیگر حکومتیں بھی برابر کی شریک ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرول کی ایک لٹر قیمت چارسو پندرہ روپے میں سے ایک سو بیس لیوی اور پچاس روپے دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، حکومت بجلی کے بلوں پر بھی کئی قسم کا ٹیکس وصول کرتی ہے، گیس مہنگی ہے ، سولر پر ٹیکس لگا دیا گیا، حکمرانوں تمام ظالمانہ اقدامات واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ہی بدلنا پڑے گا، عوام بڑی جدوجہد کی تیاری کریں۔

‎

پچھلی پوسٹ

پیاروں کےساتھ محبت، احترام اور مضبوط رشتے کے عزم کو تازہ کریں، خا ندان ہماری سب سے بڑی طاقت اور خوشیوں کا اصل مرکز و محور ہے:مریم نوازشریف

اگلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کا سابق صوبائی وزیر و پارٹی رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلی مریم نواز شریف کا سابق صوبائی وزیر و پارٹی رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلی مریم نواز شریف کا سابق صوبائی وزیر و پارٹی رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper