لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر و پارٹی رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے مر حوم ملک ندیم کامران کے اہل خانہ اور
دیگر سوگوار ان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا اور ملک ندیم کامران کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ملک ندیم کامران کارکن دوست عوامی رہنما تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے لئے پارٹی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
