• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

تین روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 15, 2026
in پاکستان
0
تین روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔فیسٹیول کا افتتاح صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، سابق صدور میاں انجم نثار اور محمد علی میاں، چئیرپرسن ٹیوٹا ساجد کھوکھر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران علی عمران، کرامت علی اعوان، شیخ فیاض، احسن شاہد، احد امین ملک، فردوس نثار، محسن بشیر، عمران سلیمی، آمنہ رندھاوا، شعبان اختر عبدالمجید، رانا نثار اور سید حسن رضا بھی موجود تھے۔لاہور شاپنگ فیسٹیول میں 150سے زائد سٹالز قائم کیے گئے ہیں جہاں ملکی مصنوعات، معروف برانڈز، گارمنٹس، فوڈ، گھریلو اشیا، لائف اسٹائل مصنوعات اور مختلف تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی نمائش جاری ہے۔ فیسٹیول میں کاروباری برادری، صنعتکاروں، تاجروں، فیملیز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے جبکہ خریداری اور تفریح کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ لاہور شاپنگ فیسٹیول صرف ایک تجارتی نمائش نہیں بلکہ مقامی صنعت، کاروبار اور برانڈز کو فروغ دینے کیلئے لاہور چیمبر کی ایک بھرپور کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مقامی صنعت اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے اور لاہور چیمبر ہمیشہ بزنس کمیونٹی کیلئے ایسے پلیٹ فارمز فراہم کرتا رہے گا جہاں مقامی برانڈز اور کاروبار کو ترقی کے نئے مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور شاپنگ فیسٹیول چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے اپنی مصنوعات متعارف کرانے، نئے خریداروں تک رسائی حاصل کرنے اور مارکیٹ میں اپنی شناخت مضبوط بنانے کا بہترین موقع ہے۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر نہ صرف تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز بلند کر رہا ہے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس معیشت میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی صنعت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ لاہور شاپنگ فیسٹیول بزنس کمیونٹی کیلئے نئی مارکیٹنگ، برانڈنگ اور نیٹ ورکنگ مواقع فراہم کرے گا جبکہ شہریوں کو ایک ہی جگہ معیاری مصنوعات، فوڈ اور تفریحی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔سابق صدر لاہور چیمبر میاں انجم نثار نے کہا کہ لاہور چیمبر ہمیشہ تجارت، صنعت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے قائدانہ کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شاپنگ فیسٹیول جیسے ایونٹس مقامی صنعتکاروں اور برانڈز کیلئے نہایت اہم ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوام کو بھی معیاری پاکستانی مصنوعات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کی موجودہ قیادت کو کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ملکی معیشت کی بہتری کیلئے خوش آئند ہیں۔فیسٹیول میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معروف کمپنیوں اور برانڈز نے اپنے سٹالز قائم کیے ہیں جن میں گارمنٹس، فیشن، گھریلو مصنوعات، ہینڈ میڈ آئٹمز، فوڈ برانڈز، لائف اسٹائل پراڈکٹس اور دیگر کاروباری شعبے شامل ہیں۔ شرکا ءنے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور مقامی صنعت کے فروغ کیلئے نہایت اہم ہیں۔لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول میں شہریوں کیلئے خصوصی فیملی انٹرٹینمنٹ، خریداری اور فوڈ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ فیسٹیول کے دوران مختلف برانڈز خصوصی ڈسکانٹس اور آفرز بھی فراہم کر رہے ہیں۔لاہور چیمبر کی جانب سے منعقدہ اس نمائش کا مقصد مقامی صنعت، تجارت اور برانڈز کو ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔

پچھلی پوسٹ

ٹرمپ کا دورہ چین: امریکی وفد کے ارکان سائبر سکیورٹی پروٹوکولز سے خوفزدہ، ذاتی ڈیوائسز ساتھ نہیں لیکر گئے

اگلی پوسٹ

آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کا وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کو تاریخی "میڈل فار جسٹس” سے نوازا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کا وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کو تاریخی "میڈل فار جسٹس” سے نوازا گیا

آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کا وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کو تاریخی "میڈل فار جسٹس” سے نوازا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper