• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

موبی لنک بینک نے خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور سماجی بہتری کے لئے بی بی ایپ متعارف کرادی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 13, 2026
in پاکستان
0
موبی لنک بینک نے خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور سماجی بہتری کے لئے بی بی ایپ متعارف کرادی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):موبی لنک بینک نے ”بی بی ایپ”کے نام سے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد پاکستانی خواتین کو صحت سے متعلق آسان، قابلِ رسائی اور سماجی اعتبار سے موزوں اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپ ”آنگن” نامی سٹارٹ اپ نے تیار کی ہے جو خواتین کی تولیدی صحت پر کام کرتا ہے اور موبی لنک بینک کے ویمن انسپائریشنل نیٹ ورک (ون) کے انکیوبیٹر پروگرام کا حصہ ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق بینکنگ انڈسٹری میں خواتین کی زیر قیادت ون اپنی نوعیت کا پہلا انکیوبیشن پلیٹ فارم ہے۔اس ایپ کی تعارفی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں غیر ملکی سفارتکاروں، پالیسی سازوں، طبی ماہرین، ترقیاتی شعبے سے وابستہ افراد اور مختلف صنعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد خواتین کی صحت اور چھاتی کے سرطان کی ابتداء ہی میں تشخیص سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ یہ اشتراک موبی لنک بینک کا خواتین کی صحت اور چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے پہلا باقاعدہ ہیلتھ ٹیک اقدام ہے۔ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں ہر 9 میں سے 1 خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ مرض پاکستان میں خواتین کو نشانہ بنانے والا سب سے عام کینسر ہے، اس کی بڑی وجوہات میں معاشرتی جھجک، آگاہی کی کمی اور تاخیر سے بیماری کی تشخیص شامل ہیں۔ بی بی ایپ کا مقصد خواتین تک مستند اور سماجی انداز سے متعلقہ معلومات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ایپ خاص طور پر 18 سے 55 سال کی ایسی خواتین کے لئے تیار کی گئی ہے جو شہری، نیم شہری اور نیم دیہی علاقوں میں رہتی ہیں اور آگاہی کے وسائل تک محدود رسائی رکھتی ہیں۔ ایپ میں موجود معیاری اور درست معلومات کی نگرانی کا کام شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ماہرین کی جانب سے سرانجام دیا گیا۔ یہ اقدام موبی لنک بینک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ روایتی مالیاتی خدمات سے آگے بڑھ کر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جامع اور مؤثر انداز سے ڈیجیٹل جدت کو فروغ دے رہا ہے۔ بی بی ایپ میں ابتدائی تشخیص، احتیاطی تدابیر اور صحت سے متعلق آگاہی آسان انداز میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔ موبی لنک بینک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے سے پاکستان بھر کی خواتین کے لئے بہتر اور جامع معاون نظام تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں خواتین کی زیر قیادت جدت پر مبنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بی بی ایپ کا قیام موبی لنک بینک کی مسلسل کاوشوں کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ بینک کے ون انکیوبیٹر پروگرام کے تحت اب تک 31 خواتین کی زیر قیادت سٹارٹ اپس کامیابی سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے کاروباری نظام کو مستحکم بنانے کے لئے سیالکوٹ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے حالیہ قیام سے بینک کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔ اس موقع پر موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرحارث محمود چوہدری نے کہا کہ حقیقی بااختیاری مالی وسائل سے رسائی کے ساتھ ساتھ درست معلومات، دیکھ بھال اور بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت سے شروع ہوتی ہے، بی بی ایپ کے ذریعے ہم ڈیجیٹل جدت کو بروئے کار لاکر خواتین کی صحت سے متعلق رکاوٹوں میں کمی لانے، ابتدائی تشخیص کے حوالے سے آگاہی بڑھانے اور اہم طبی معلومات کو آسان، موثر اور قابل فہم انداز میں خواتین تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔موبی لنک بینک اپنے ون پروگرام کے ذریعے خواتین کی قیادت میں جدت اور ایسے قابلِ توسیع سہولیات کی معاونت جاری رکھے گا تاکہ پاکستان میں خواتین کو درپیش اہم سماجی اور معاشی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے۔

پچھلی پوسٹ

قائدِاعظم یونیورسٹی میں ’’چائنیز ایمبیسیڈر سکالرشپ‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت 47 طلباء و طالبات میں وظائف تقسیم

اگلی پوسٹ

وہیل چیئر سے لے کر ایم آر آئی مشین تک طبی آلات کی رجسٹریشن اب چند دنوں میں مکمل ہو رہی ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وہیل چیئر سے لے کر ایم آر آئی مشین تک طبی آلات کی رجسٹریشن اب چند دنوں میں مکمل ہو رہی ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

وہیل چیئر سے لے کر ایم آر آئی مشین تک طبی آلات کی رجسٹریشن اب چند دنوں میں مکمل ہو رہی ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper