کراچی( نمائندہ خصوصی) معروف سماجی رہنما اور سی ای او ٹیکسٹائل مل صوفی وقار علی آرائیں، صدر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ ایسٹ عصمت اللہ نیازی اور جنرل سیکریٹری تحریک منہاج القرآن گلشن ٹاؤن نے الشریف فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس ڈی ایچ اے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے الشریف فاؤنڈیشن کی جانب سے انسانیت کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور
سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کی مدد کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر باہمی گفتگو میں سماجی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن میں الشریف فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک مدد پہنچائی جا سکے۔ چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پرویز اقبال آرائیں نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

