• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق نے پاکستان کو عالمی وقار کی نئی بلندی عطا کر دی، آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، رانا ثناء اللہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
معرکہ حق نے پاکستان کو عالمی وقار کی نئی بلندی عطا کر دی، آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، رانا ثناء اللہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کا سر عالمی سطح پر فخر سے بلند کر دیا ہے اور آج پوری دنیا پاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔وہ گزشتہ روزبوہڑانوالی گراؤنڈ میں معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پہلی سالانی یادگاری تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے افواج پاکستان، شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاک افواج نے اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوتے ہوئے اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی قوم متحد ہوتی ہے تو بڑے سے بڑا دشمن بھی شکست سے دوچار ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کو عالم اسلام میں امن کے سفیر کے طور پر ایک منفرد مقام عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک آج پاکستان کی قیادت، اس کی عسکری صلاحیت اور اس کے مصلحانہ کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں جبکہ دنیا کے بڑے ممالک بھی پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے جن کی مدبرانہ عسکری قیادت میں پاک افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں اور ان کی بہادری کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ان ماؤں، بہنوں اور خاندانوں کو سلام پیش کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو وطن عزیز کے دفاع کیلئے قربان کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ہمیشہ ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتی رہے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دشمن کھلی شکست کے بعد اب سازشوں میں مصروف ہے اور پاکستان کے خلاف مختلف محاذوں پر ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کو ورغلا کر پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان چالیس سالہ پرانے تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے اور اپنے مصلحانہ کردار کے باعث عالمی سطح پر مثبت سفارتی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مثبت سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملات بھی جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی محاذ پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین حکمت عملی نے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مضبوط کیا بلکہ ملک کے وقار میں بھی اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر پاکستان بناتے وقت جو خواب دیکھا تھا آج اس خواب کی تعبیر پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور یہ تجدید عہد کرتی ہے کہ افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک کے داخلی امن و استحکام کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی قومی اتحاد، اداروں پر اعتماد اور اجتماعی عزم پاکستان کو درپیش معاشی و داخلی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا میں امن، استحکام اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کی علامت بن چکا ہے اور یہی قومی اتحاد و یکجہتی مستقبل میں ملک کو مزید مضبوط اور خوشحال بنائے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، معاشی ترقی، شہداء کے بلند درجات اور افواج پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر لیزر لائٹس شو، ترانہ پرفارمنس، ملی نغمے اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

اگلی پوسٹ

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement