• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر عسکری قیادت کی قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر عسکری قیادت کی قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی):چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت)، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف( نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت )اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو( نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت )نے پوری قوم اور افواجِ پاکستان کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی یکجہتی، احترام اور تشکر کے ساتھ منایا جانے والا یہ اہم دن پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور اتحاد کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معرکہ حق کی کامیابی کے پہلے سال کے پُرمسرت اور تاریخی موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور قوم سے لازوال رشتے کو جذبہ خدمت کے ساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق قوم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے، جو قومی عزم، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی نے نہ صرف قومی اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر بھی اُجاگر کیا جو مؤثر دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔عسکری قیادت نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کے پُرعزم اور مؤثر ردِعمل نے دشمن کی سازشوں، فالس فلیگ کے جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اٹھانا پڑی،پراکسی دہشت گردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود مسلح افواج نے زمینی، فضائی،بحری، سائبر اور معلوماتی ڈومینز میں اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔عسکری قیادت نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس کو تقویت دی ہے،معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، جس نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔عسکری قیادت نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہے۔پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بامعنی مذاکرات، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مستعد اور پوری طرح تیار ہیں۔

پچھلی پوسٹ

معرکہ حق کے بعد اب معرکہ معیشت بھی جیتنا ہوگا، ڈاکٹراحسن اقبال

اگلی پوسٹ

معرکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن باب بن کر ابھرا ہے، بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
معرکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن باب بن کر ابھرا ہے، بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین

معرکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن باب بن کر ابھرا ہے، بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement