• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا، آج ہر محب وطن پاکستانی سر اٹھا کر چل رہا ہے،سینیٹر روبینہ خالد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
معرکہ حق نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا، آج ہر محب وطن پاکستانی سر اٹھا کر چل رہا ہے،سینیٹر روبینہ خالد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی نے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے۔ہفتہ کو ’’اے پی پی‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کا جو مثبت امیج ہے ،یہ معرکہ حق کے مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ہماری مسلح افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور تزویراتی صلاحیتوں کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی سر اٹھا کر چل رہا ہے،اسلام آباد میں امن مذاکرات کی میزبانی پاکستان کی ایک بڑی سفارتی فتح تھی جس سے عالمی سطح پر ملک کا موقف مزید مستحکم ہوا ہے۔بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن نے وطن کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی دینے والی مائوں، بہنوں اور بیٹوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء اور ہیروز پر فخر ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان ہمیشہ ہر محب وطن شہری کے لیے اول رہا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جو عزت اور وقار ہے وہ ہماری مسلح افواج کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’’فخر کا پاسپورٹ‘‘ بن گیا ہے ، یہ تبدیلی معرکہ حق کی عظیم فتح سے ممکن ہوئی ہے۔

پچھلی پوسٹ

معرکۂ حق محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان اور غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام

اگلی پوسٹ

امریکا کے نائب صدر کی قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
امریکا کے نائب صدر کی قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

امریکا کے نائب صدر کی قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement