• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عملی اور مؤثر ماحول دوست اقدامات یقینی بنائے ہیں،مریم اورنگزیب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 7, 2026
in پاکستان
0
مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عملی اور مؤثر ماحول دوست اقدامات یقینی بنائے ہیں،مریم اورنگزیب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی): سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عملی اور مؤثر ماحول دوست اقدامات یقینی بنائے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کلائمیٹ آبزرویٹری کے منصوبے پر کام جاری ہے جو خطے کی سب سے بڑی آبزرویٹری ہوگی اور اس میں زمین، سیلاب، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی عوامل سے متعلق جامع ڈیٹا موجود ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پالیسی سازوں، ماہرین، محققین اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ، فضائی آلودگی کے خاتمے اور کلائمیٹ ایکشن کے لیے متعدد انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ ائیر کوالٹی اور کلائمیٹ وژن کو ایک باقاعدہ پالیسی فیصلے کے طور پر لانچ کیا گیا ہے، جس کا مستقل جائزہ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس قائم کی جا چکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ماحولیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی سے متعلق معاملات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ رہائشی علاقوں سے صنعتوں کی منتقلی پر کام جاری ہے، فیصل آباد میں تیس سے زائد صنعتی یونٹس پر کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ سیالکوٹ میں 40 ٹینریز کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا اور جب موجودہ حکومت آئی تو ائیر کوالٹی مانیٹرنگ کا مؤثر نظام موجود نہیں تھا، تاہم اب پنجاب بھر میں 59 ائیر کوالٹی مانیٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 ہزار صنعتی یونٹس میں انوائرمنٹل کنٹرول یونٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ اینٹوں کے بھٹوں کو کیو آر کوڈز جاری کیے گئے ہیں اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی پر کام جاری ہے جبکہ 6 ہزار سپر سیڈرز صوبے بھر میں کام کر رہے ہیں جس سے فصلوں کی باقیات جلانے میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو نو پلاسٹک زون سمیت مختلف ماحولیاتی زونز میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکے۔ مری میں تعمیرات کے لیے بائی لاز بنائے گئے ہیں اور مری ماسٹر پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں بھی بڑے اقدامات کیے ہیں اور 60 ہزار ہیلتھ ورکرز بھرتی کیے گئے ہیں جو گھر گھر جا کر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ دھوئیں اور فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی بروقت نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے فضائی آلودگی اور ماحولیاتی مسائل پر جس انداز میں کام کیا، اس پر کئی ممالک نے رابطہ کیا ہے۔ موبائل ائیر کوالٹی مانیٹرز گلی گلی جا کر فضائی معیار کی نگرانی کریں گے جبکہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ریسرچرز اور طلبہ کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کا جائزہ لینے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری بھی تیار کی جا رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ سے پاک ماحول کے لیے گزشتہ دو سالوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دو سالوں میں 30 ہزار سڑکیں تعمیر یا مرمت کی گئی ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف شجرکاری بھی کی گئی ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی کامیابی سے جاری ہے جبکہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف صوبہ بھر میں بلا امتیاز آپریشن کیا گیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ فوجی مشق شیک ہینڈز-II کا انعقاد

اگلی پوسٹ

بھارت ہوش کے ناخن لے، دوبارہ شرارت کی تو پھر مار پڑے گی: عظمیٰ بخاری کی مودی سرکار کو کڑی وارننگ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت ہوش کے ناخن لے، دوبارہ شرارت کی تو پھر مار پڑے گی: عظمیٰ بخاری کی مودی سرکار کو کڑی وارننگ

بھارت ہوش کے ناخن لے، دوبارہ شرارت کی تو پھر مار پڑے گی: عظمیٰ بخاری کی مودی سرکار کو کڑی وارننگ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement