اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صوبہ ہونان کے شہر لیویانگ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہونے والے المناک دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد
زخمی ہوئے ۔منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں صدر شی جن پنگ، چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
