• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کی منظوری ، ایکشن پلان کو ٹائم لائنز کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 5, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کی منظوری ، ایکشن پلان کو ٹائم لائنز کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایکشن پلان کو ٹائم لائنز کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، شاد محمد خان سمیت ٹاسک فورس کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی ۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹاسک فورس کے سربراہ شاد محمد خان اور دیگر ممبران کی محنت اور جانفشانی سے رپورٹ مرتب کرنے پر تحسین کرتے ہوئے ٹاسک فورس کی طرف سے پیش کردہ ایکشن پلان کی منظوری دی اور ایکشن پلان کو ٹائم لائنز کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ٹیکس تنازعات کے جلد حل کے لئے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (اے ڈی آر ) کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا اور ٹیکس مقدمات کا فیصلہ جلد ہو گا۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ سنٹرلائزڈ لیٹی گیشن مینجمنٹ سسٹم (سی ایل ایم ایس) کو جلد از جلد قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے قانونی ونگ میں ضرورت کے مطابق بہترین افرادی قوت کی خدمات لی جائیں اور اس عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ٹاسک فورس نے 6 اصلاحات پر مبنی ایکشن پلان پیش کیا جس میں کیس سکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل، سی ایل ایم ایس، کمشنرز سمیت تمام افسران کی کارکردگی کی رپورٹس کا مقدمات کے نتائج سے منسلک کیا جانا اور دیگر اصلاحات شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس کے تنازعات کے ڈیٹا کو منظم کرنے کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ سی ایل ایم ایس کا ڈیجیٹل نظام بنایا جائے گا، نئے نظام سے ٹیکس مقدمات اور تنازعات کی درست رپورٹنگ ممکن ہو گی جس سے ان مقدمات کی بروقت پیروی ہو سکے گی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال اے ڈی آر کے فورم سے اب تک ٹیکس تنازعات کے فیصلوں سے قومی خزانے میں 24 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

Previous Post

پاکستان سوسائٹی آف ایمرجنسی میڈیسن کے کے انتخابات، ڈاکٹر عبدالسلام خان صدر اور ڈاکٹر شاہان وحید جنرل سیکرٹری منتخب

Next Post

معرکۂ حق: صبروتحمل، ہمہ جہت حکمت اور قوت کاحسین امتزاج

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت کے ساتھ کشیدگی کےدوران عالمی سطح پرپاکستان کاذمہ داررویہ اوردوٹوک موقف

معرکۂ حق: صبروتحمل، ہمہ جہت حکمت اور قوت کاحسین امتزاج

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper