• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی وزارت قومی صحت کو ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کیلئے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 5, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کی وزارت قومی صحت کو ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کیلئے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت قومی صحت کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کے لئے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے لئے بہترین خدمات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وزیر اعظم کی صدارت میں منگل کو یہاں منعقد ہوا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے لئے بہترین خدمات فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک قیمتی جان کے تحفظ کے لئے ہم ہر حد، ہر رکاوٹ اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسے موذی امراض کے مکمل خاتمے کے لئے تمام مریضوں کی سکریننگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے وزارت قومی صحت کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کے لئے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بروقت شناخت سے ہی ان امراض کا مکمل سدباب ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیپیٹائٹس کی سکریننگ ، ٹیسٹنگ اور علاج کیلئے وزارت صحت صوبوں کے اشتراک سے “وزیراعظم ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام” کے نفاذ میں تیزی لائے ۔ وزیراعظم نے وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل (Auto Disable – AD) سرنج کا استعمال یقینی بنانے اور ڈریپ اور دیگر اداروں کو سرنج کے دوبارہ استعمال کو مکمل طور پر روکنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے عزم کا بھی اظہار کیااجلاس میں وزیراعظم کو پولیو، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایڈز کے خاتمے کے لئے ملک کے بڑے ہسپتالوں میں 98 اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سنٹرز قائم ہوچکے ہیں جن کی تعداد کو ایک سال میں بڑھا کر 164 تک لے جایا جائے گا۔ملک واپس آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایڈز کی سکریننگ کی سہولت شروع ہو چکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس سی کا آزمائشی منصوبہ جلد اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی نمونوں کے حالیہ ٹیسٹوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے، حالیہ انسداد پولیو مہم میں کوریج 98 فیصد رہی۔

Previous Post

آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عالمی سطح پر پذیرائی

Next Post

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper