لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز
کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے کا حکم دیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کابھی حکم دیاہے-20.5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے-فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.3 کلومیٹر روٹ اور 11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے-فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے-

