اسلام آباد۔ ( نمائندہ خصوصی ):معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان اور کشمیر بھر میں قومی یکجہتی، فخر اور عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں سے لے کر بڑوں تک شہریوں نے مسلح افواج کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس اجتماعی کامیابی کو ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر کےشہریوں نے مسلح افواج کوبھرپور خراجِ تحسین پیش کیاجبکہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے فخر اور یکجہتی کے پیغامات کو اجاگر کیا گیا۔سرکاری و نجی اداروں اورمقامی کمیونٹیز نے مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن ردعمل کو سراہتے ہوئے قومی اتحاد کے جذبات کو اجاگر کیا۔اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں شہریوں کی جانب سے قومی سلامتی اوراستحکام کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہنے سے متعلق رپورٹس
نمایاں طور پر نشر اور شائع کیں۔کشمیر میں بھی شہریوں نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیانات شائع کیے جو قومی اتحاد اور استحکام کی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔بچوں نے بھی میڈیا رپورٹس میں نمایاں کردار ادا کیا، جہاں اسکولوں اور کمیونٹی پروگرامز میں فخر اور امید پر مبنی پیغامات پیش کیے گئے۔ایک طالبعلم نے کہا کہ معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر انہیں مسلح افواج پر فخر ہے جبکہ ایک شہری نے اس موقع کو اتحاد، طاقت اور قومی وقار کی علامت قرار دیا۔ایک کشمیری طالبعلم نے اس تاریخی موقع پر قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا جبکہ ایک اسکول کے طالبعلم نے کہا کہ ان کے دل وطن کے محافظوں کے احترام سے بھرے ہوئے ہیں۔ایک استاد نے کہا کہ یہ دن قومی اتحاد اور استقامت کی عکاسی کرتا ہےجبکہ ایک اور شہری نے کہا کہ مسلح افواج کی جرات اور عزم پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیو رپورٹس میں عوامی جوش و جذبے میں اضافہ واضح طور پر دیکھا گیاجہاں شہریوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جرات، استقامت اور دفاعِ وطن میں اہم کردار کو سراہا۔ویڈیوز میں عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی جبکہ متعدد شہریوں نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سچائی کے سامنے ناکام ہو چکے ہیں۔عوامی سطح پر سامنے آنے والے ان جذبات نے پاکستان کی عسکری طاقت کے حق میں قومی اتحاد اور فخر کو مزید اجاگر کیا۔

