• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 30, 2026
in پاکستان, چین
0
پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سانیا (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں اور چین ک ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جسے عوامی اور ادارہ جاتی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے، رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے جاری تقریبات دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد گار ہوں گی، چین کے صوبے ہائنان کی سیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور استوائی زراعت میں ترقی کو باہمی تعاون کے عملی مواقع قرار دیتے ہوئے ہائنان کی کمپنیوں اور پاکستان کے صنعتی و برآمدی شعبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو سکے سانیا میں منعقدہ چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت مثبت پیش رفت ہے ۔ ہائنان قیادت کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط مزید گہرے کرنے کی خواہش ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران ہائنان کے پارٹی سیکرٹری فینگ فئی ، صوبے کے گورنر لیو شیائومنگ اور شہر سانیا کے پارٹی سیکرٹری وانگ چی یانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ہائنان کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے، تجارتی روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے حکومت ہائنان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی کو سراہتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ ہائنان بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر تیزی سے ابھرا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین ’’ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار‘‘ ہیں اور چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جسے عوامی اور ادارہ جاتی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں جاری تقریبات دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہوں گی۔انہوں نے ہائنان کی سیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور استوائی زراعت میں ترقی کو باہمی تعاون کے عملی مواقع قرار دیتے ہوئے ہائنان کی کمپنیوں اور پاکستان کے صنعتی و برآمدی شعبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے عوامی سطح پر روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا اور سانیا میں منعقدہ چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔صدر مملکت نے چین بالخصوص ہائنان کے ساتھ زراعت، بندرگاہوں کی ترقی، بیج ٹیکنالوجی اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور چینی تہذیبوں کے درمیان صدیوں پر محیط روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ ان کے خاندان کے چین کے ساتھ تعلقات تین نسلوں پر محیط ہیں جن کا آغاز ان کے مرحوم سسر ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے ہوا اور اب ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری تک جاری ہے۔دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام، مکالمے اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔پارٹی سیکرٹری فینگ فئی نے صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے چین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی کو سراہا۔ انہوں نے ہائنان کی فری ٹریڈ پورٹ کے طور پر ترقی اور عالمی تجارت و سرمایہ کاری میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2025ء میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد ہائنان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد اور درآمدی اشیاء کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہائنان چین کے سب سے زیادہ فعال خطوں میں شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران پاکستان اور ہائنان کے درمیان تجارت تقریباً دوگنا ہو چکی ہے۔سیکرٹری فینگ نے کہا کہ اس وقت ہائنان کی مختلف جامعات میں 500 سے زائد پاکستانی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور صدر مملکت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے،خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی سب سے بڑی بیج افزائش لیبارٹری ہائنان میں واقع ہے جہاں بائیوٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجیز استعمال ہو رہی ہیں اور اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن علی حسن بروہی، سید قاسم نوید قمر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ چیف سیکرٹری سندھ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد صدر مملکت کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا

پچھلی پوسٹ

سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے غیر قانونی بھارتی اقدام سے پاکستان کو مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے ، زراعت کے شعبہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ، آبی ماہرین

اگلی پوسٹ

دفاع وطن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کاغیر متزلزل عزم کااعادہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
دفاع وطن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کاغیر متزلزل عزم کااعادہ

دفاع وطن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کاغیر متزلزل عزم کااعادہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper