اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے منگل کی شام اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری
بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے خطے اور عالمی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

