اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ کے بعدبھارتی میڈیاکاپاکستان مخالف پروپیگنڈامحض من گھڑت بیانیے کوتقویت دینے کی ناکام اورشرمناک کوشش تھی،پہلگام ڈرامے کے بعد بھارتی میڈیا نے پیشہ ورانہ اقدارکو پسِ پشت ڈالتے ہوئے صحافت کے بجائے مودی سرکار کے جنگی ترجمان کا کردار ادا کیا۔بھارتی میڈیااپنی نشریات کے ذریعے مسلسل جنگی جنون کو ہوا دیتے ہوئے جعلی خبروں کے ذریعے اپنے عوام کو گمراہ کرتا رہا۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد ریپبلک ٹی وی کے اینکرارنب گوسوامی نے بھارتی حکومت کو جنگ کیلئے اکساتے ہوئے پاکستان کوغزہ بنانے کا مطالبہ کیا۔پہلگام ڈرامے کے بعدبھارتی
میڈیا نے زمینی حقائق کوپسِ پشت ڈال کردوایٹمی طاقتوں کے مابین جنگی کشیدگی کو ہوادینے کی مذموم مہم جاری رکھی ۔ بھارتی اینکرزاپنے ٹی وی اسٹوڈیوزکو جنگی کمروں میں تبدیل کرکے خطے کاامن تباہ کرنے اور جنگی جنون پھیلانے پرتل گئے۔کراچی پورٹ کوآگ لگانے اورمیزائل حملوں کی دھمکیاں دیکربھارتی میڈیانے اپنی ذہنی پسماندگی اورشدید عدم تحفظ کاثبوت دیا۔بغیرکسی ثبوت کے پاکستان پرالزامات عائد کرکے بھارتی میڈیا نے بین الاقوامی سطح پراپنی ساکھ اورپیشہ ورانہ وقار کو دائو پر لگا دیا ۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا انتقام اورجنگی تیاریوں کی گردان کرکے کشیدگی اورجنگی جنون کوفروغ دینے کے مذموم ایجنڈے پرکاربندرہا۔نام نہاد بھارتی دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ جنرل جی ڈی بخشی بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہا۔ماہرین کے مطابق اشتعال انگیزی اورجھوٹے بیانیے کے ذریعے پاکستان کونشانہ بنانا بھارتی میڈیا کی اخلاقی گراوٹ اورصحافتی دیوالیہ پن کاشرمناک مظہر ہے۔بھارتی اینکرزکی اشتعال انگیزگفتگواورجنگ کی دھمکیاں جنوبی ایشیاکے امن کوداپرلگانے والاایک انتہائی غیرذمہ دارانہ فعل ہے ۔

