• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بحال کر دیں

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 27, 2026
in پاکستان
0
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بحال کر دیں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بحال کر دیں جس کے نتیجے میں حکومت کو شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور پاسپورٹ غیرفعال کرنے کا اختیار دوبارہ حاصل ہو گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کو کیس کی سماعت کی اور حکومتی اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا۔بنچ میں جسٹس سید ارشد حسین اور جسٹس روزی خان بڑیچ بھی شامل تھے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس میں شہری غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فرحان علی نامی شہری غیرقانونی طور پر ایران گیا تھا جہاں سے اسے ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی اقدام پر اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل عامر رحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے اور پاسپورٹ کو غیرفعال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔دورانِ سماعت عدالت نے مزید سوال اٹھایا کہ آیا مذکورہ شخص خود بیرون ملک گیا یا لوگوں سے پیسے لے کر انہیں اٹلی بھجوانے میں ملوث تھا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش سے متعلق بھی استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے مکمل معلومات حاصل نہیں کی گئیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کے رول 3 اور 10 کو کالعدم قرار دیا تھا تاہم اب آئینی عدالت نے اس فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورمصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

وزارت اطلاعات و نشریات نے کنڑ حملوں سے متعلق افغان میڈیا اور افغان طالبان حکام کا بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزارت اطلاعات و نشریات نے کنڑ حملوں سے متعلق افغان میڈیا اور افغان طالبان حکام کا بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے کنڑ حملوں سے متعلق افغان میڈیا اور افغان طالبان حکام کا بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper