اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مصر کےوزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کوششوں ،پاکستان کےمکالمے اور سفارتی روابط کے فروغ کیلئے جاری مسلسل کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار نے اس حوالے سے اپنے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی ہم منصبوں سے رابطوں کے بارے میں بھی مصری وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور سفارتی مشاورت جاری رکھی جائے۔
