لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیاہے-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے خیبر آپریشن میں 22 دہشتگردجہنم واصل ہونے پر اظہارِ تشکر کیا
اور سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 10 سالہ بچے کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا-

