اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پاکستان سے عازمینِ حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پری حج فلائٹ
آپریشن کے تحت اب تک مجموعی طور پر 8,753 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ چکے ہیں۔کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین
نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر حکام کے ہمراہ عازمین کا ان کی رہائش گاہوں پر استقبال کیا ۔عازمین کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیاگیا ۔
