• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مہاجر ایک قوم، ملکی وسائل پر مہاجروں کا حق تسلیم کیا جائے۔آفاق احمد

ساڑھے چار لاکھ بچوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا، اسکول اور اساتذہ بکے ہوئے ہیں ۔مہاجر قوم، قوم پرست بنے، ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے۔ عید ملن پارٹی سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 21, 2026
in پاکستان
0
مہاجر ایک قوم، ملکی وسائل پر مہاجروں کا حق تسلیم کیا جائے۔آفاق احمد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( نمائندہ خصوصی)مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے بندھانی کالونی میں اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر ایک قوم ہے، جس طرح اس ملک پر سندھی پنجابی بلوچی یا پختون کا حق ہے اسی طرح اس ملک کے وسائل پر میری قوم کا بھی حق ہے، جب تک مہاجروں کو اقتدار میں دیگر قوموں کی طرح حصہ نہیں دیا جائے گا اسوقت تک یہ شہر اور ملک ترقی نہیں کرسکتا۔آفاق احمد نے کہا کہ میری قوم نے اس شہر میں اچھا وقت دیکھا ہے، کل تک کے ایم سی،کے ڈی اے میں ملازمتیں تھیں، اس شہر کے فیصلے میری قوم کرتی تھی لیکن آج ہماری نسل دوسروں کی غلامی میں جی رہی ہے،آج ایک اسسٹنٹ کمشنر ایک نوٹس چپکاکر چلا جائے تو ہم مارکیٹ نہیں کھول سکتے،آج ہم اپنے بچوں کو غیروں کی غلامی خاموشی سے پروان چڑھا رہے ہیں، یہ ہمارا اپنے بچوں پر وہ ظلم ہے جسے ہماری آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج ساڑھے چار لاکھ بچوں سے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے، اسکول بکے ہوئے ہیں، اساتذہ بکے ہوئے ہیں، امتحان سے چھ دن پہلے لاڑکانہ سے لاکر میٹرک بورڈ کا چیئرمین بٹھا دیا گیا کیونکہ یہ کمانے کا سیزن ہے، امتحانات میں مال بٹورنا ہے لیکن آپ آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں، میں پوچھتا ہوں  اپنے بچوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ظلم پر مہاجروں کا خون کیوں نہیں کھولتا ۔ آفاق احمد نے کہا ہماری بے حسی اور خاموشی کی وجہ سے ہزاروں میل دور سے آنے والے لوگ بدمعاشی کرتے ہیں اور ہم خاموش رہتے ہیں کیونکہ آپ نے سوچ لیا ہے کہ جو سب کے ساتھ ہوگا وہ ہمارے ساتھ ہوگا، یہ اپنی قوم سے دشمنی ہے، یہ اپنے بچوں سے دشمنی ہے اور یہ دشمنی اسوقت ختم ہوگی جب ہم قوم پرست بنیں گے  اور قوم پرست بننے کیلئے متحد ہونا پڑے گا کیونکہ اگر اتحاد نہ کیا اور منتشر رہے تو لوگ تم کو ایڑھی کے نیچے مسل دیں گے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مجھے اس بات سے سروکار نہیں کہ آپ الیکشن میں کس کو ووٹ ڈالتے ہیں، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ مہاجر قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے۔ آخر میں انہوں نے مہاجر قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ خدارا خود کو مہاجر تحریک سے جوڑیں اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں اسی میں مہاجر قوم کی بقاء اور آپکے بچوں کا مستقبل پوشیدہ ہے۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم شہباز شریف اور یورپی کونسل کے صدر کا دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف اور یورپی کونسل کے صدر کا دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف اور یورپی کونسل کے صدر کا دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper