کویٹہ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان کی رکن ۔بلوچستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ کی صدر اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بلوچستان پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کی شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کی بہادر بیٹی نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔ شہید ملک ناز نے ثابت کردیاجب قوم کی بیٹی ڈٹ جائے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ شہید ملک ناز بلوچ بلوچستان کی پہلی پولیس کانسٹیبل تھیں، انہوں نے ارض وطن کی حفاظت کی خاطر بہادری کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان اور پورے پاکستان بہادر پولیس فورس پر فخر ہے۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا محترمہ فرح عظیم شاہ نے شہید ملک ناز کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی اورہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

