لاہور۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بلوچستان پولیس لیڈی کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کی شہادت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ دہشت
گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کی بہادر بیٹی نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔ شہید ملک ناز نے ثابت کردیاجب قوم کی بیٹی ڈٹ جائے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے شہید ملک ناز کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی اورہمدردی کا اظہار کیا۔

